ایران سے جنگ نہیں چاہتے : امریکا

ایران سے جنگ نہیں چاہتے : امریکا
سورس: File

واشنگٹن : ترجمان امریکی قومی سلامتی کونسل جان کربی نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ جنگ نہیں چاہتے۔ امریکا خطے میں جنگ کے پھیلاؤ  کے خلاف ہے۔ 

 پریس بریفنگ کے دوران  جان کربی نے کہا کہ اردن میں امریکی فوجی بیس پر ایک ہی ڈرون حملہ ہوا تھا۔ ہمیں معلوم ہے کہ ان گروپوں کے پیچھے ایران ہے۔ 

 
انہوں نے کہا  کہ امریکی فوجیوں پر حملہ تنازع بڑھانے کے لیے تھا، فوجی طریقے سے ایرانی حکومت کے ساتھ تنازع نہیں چاہتے، جواب اپنے شیڈول، وقت اور اپنے منتخب طریقے سے دیں گے۔ صدر بائیڈن قومی سلامتی ٹیم کی مشاورت سے صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں۔

واضح رہے کہ اردن میں امریکی اڈے پر ڈرون حملے میں 3 امریکی فوجی ہلاک اور 30 زخمی ہوئے تھے۔

مصنف کے بارے میں