Get Alerts

وادیِ تیراہ میں فوجی آپریشن کی خبریں بے بنیاد، صرف آئی بی اوز ہو رہے ہیں: سکیورٹی ذرائع

وادیِ تیراہ میں فوجی آپریشن کی خبریں بے بنیاد، صرف آئی بی اوز ہو رہے ہیں: سکیورٹی ذرائع

راولپنڈی،کراچی: سکیورٹی ذرائع نے وادیِ تیراہ میں کسی بھی بڑے فوجی آپریشن کی خبروں کو من گھڑت اور بے بنیاد پروپیگنڈا قرار دیتے ہوئے واضح کیا ہے کہ سکیورٹی فورسز صرف انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر ٹارگٹڈ کارروائیاں (IBOs) کر رہی ہیں۔سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے خلاف انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز دہشت گردی کے خاتمے کا سب سے مؤثر طریقہ ہیں۔ ان کارروائیوں کا مقصد عام شہریوں کو متاثر کیے بغیر صرف دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کو نشانہ بنانا ہے۔ ذرائع نے تصدیق کی کہ     تیراہ میں فوج کی نفری میں کوئی اضافہ نہیں کیا گیا۔    مقامی آبادی کے لیے کوئی نئی چیک پوسٹ یا رکاوٹ قائم نہیں کی گئی۔   شدید موسمی حالات کسی بھی بڑے آپریشن کے لیے سازگار نہیں ہیں۔
ذرائع نے واضح کیا کہ علاقے میں تمام فیصلے مقامی قبائلی معززین کی مشاورت اور روایات کو مدنظر رکھ کر کیے جاتے ہیں۔ فوج اور عوام کے درمیان تعلق کو کوئی بھی منفی بیانیہ کمزور نہیں کر سکتا۔ دہشت گردوں اور جرائم پیشہ افراد کا ناپاک گٹھ جوڑ اب عوام کے سامنے مکمل طور پر بے نقاب ہو چکا ہے۔سکیورٹی ذرائع   کامزید کہنا ہے کہ  فتنہ الہندوستان "احساسِ محرومی" کا لبادہ اوڑھ کر دراصل صوبے کی ترقی اور عوامی سہولتوں پر حملے کر رہا ہے۔ بلوچستان کے غیور عوام اب ان عناصر کے اصل عزائم کو پہچان چکے ہیں اور ریاست کے ساتھ کھڑے ہیں۔

سکیورٹی ذرائع نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ ملک سے آخری دہشت گرد کے خاتمے تک کارروائیاں بلا تعطل جاری رہیں گی۔

ٹیگز: