ایران نے امریکہ کو ایک مرتبہ پھر خبردار کر دیا

ایران نے امریکہ کو ایک مرتبہ پھر خبردار کر دیا
کیپشن: image by twitter

تہران : ایران نے امریکہ کو ایک مرتبہ پھر خبردار کرتے ہوئے کہا کہ ہم تمام معاملات کو بات چیت کے ذریعے حل کرنا چاہتے ہیں لیکن واشنگٹن مذاکرات کے موڈ میں نہیں ہے .

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان عباس موسوی نے کہا کہ جوہری ہتھیاروں کے لیے استعمال ہونے والے یورنیئم کی مقررہ حد تک افزودگی کے باوجود امریکہ نے ایران پر غیرقانونی طور پر پابندیاں عائد کیں جن کا دفاع کرنا ایران کا بنیادی حق ہے .

امریکہ سمیت یورپی ممالک نے ایران سے جوہری معاہدے کو عملی جامع پہنایا ہے جس پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا ۔انھوں نے کہا کہ ایران نے یورپی ممالک کے خلاف بھی سخت احتجاج کیا ہے جس کے تحت دیگر معاملات بھی زیر غور آئے ہیں ۔