فارن فنڈنگ کیس ، پی ٹی آئی کا چیف الیکشن کمشنر کے خلاف جوڈیشل ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ 

فارن فنڈنگ کیس ، پی ٹی آئی کا چیف الیکشن کمشنر کے خلاف جوڈیشل ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ 
سورس: File

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف نے چیف الیکشن کمشنر کے خلاف جوڈیشل ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ کرلیا  ہے ۔عمران خان نے قانونی ماہرین کو معاملات شروع کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ 

سابق وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت پارٹی قیادت کا اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا جس میں جوڈیشل ریفرنس دائر کرنےکا فیصلہ ہوا۔الیکشن کمیشن کے خلاف صوبائی حکومتوں میں بھی کارروائی کی جائے گی۔دو صوبائی اسمبلیاں چیف الیکشن کمشنر پر عدم اعتماد کی قراردادیں لائیں گی۔

 اجلاس میں پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس   میں  الیکشن کمیشن ارکان کی حکومتی وفد سے ملاقات پر  تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی قرار دیاگیا۔

اجلاس میں فواد چودھری ،فرخ حبیب اور بابر اعوان سمیت دیگر پی ٹی آئی رہنماؤں نے شرکت کی۔ 

مصنف کے بارے میں