نیو نیوز سرگودھا کی گھریلو ملازمہ کی آواز بن گیا، زندگی و موت کی کشمکش میں مبتلا 14 سالہ رضوانہ کوزہر دیے جانے کا انکشاف، 48 گھنٹے اہم ہیں: پروفیسر الفرید ظفر 

نیو نیوز سرگودھا کی گھریلو ملازمہ کی آواز بن گیا، زندگی و موت کی کشمکش میں مبتلا 14 سالہ رضوانہ کوزہر دیے جانے کا انکشاف، 48 گھنٹے اہم ہیں: پروفیسر الفرید ظفر 

لاہور ( میاں نوید) نیو نیوز 14 سالہ رضوانہ کی آواز بن گیا۔ سول جج  کی بیوی کے تشدد   کا شکار گھریلو ملازمہ  14 سالہ رضوانہ  کی لاہور کے جنرل ہسپتال میں زیر علاج  ہے ۔میڈیکل بورڈ نے  رضوانہ میں سیپسیس کی بیماری کی تشخیص کر دی ۔ سیپسیس جسم میں انفیکشن کے باعث ہوتی ہے۔

طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ جسم کا زبردست اور بعض اوقات مہلک ردعمل آتا ہے جس کے نتیجے میں اعضاء کی خرابی، ٹشو کو نقصان اور اموات ہو سکتی ہیں۔ 

پرنسپل پی جی ایم آئی پروفیسر الفرید ظفر کا کہنا ہے کہ رضوانہ کی طبیعت ایک بار پھر تشویشناک ہوگئی ہے  ۔رضوانہ کے اگلے 48 گھنٹے اہم قرار دے دئیے جس  کی وجہ سے بورڈ میں دل کے ڈاکٹرز کو شامل کیا جارہا ہے ۔رضوانہ کو زہر دینے کا بھی انکشاف ہوا ہے ۔میڈیکل بورڈ نے رضوانہ کا زہر دیے جانے کے  ٹیسٹ  لیبارٹری بھجوا دیے ہیں۔ 

 دوسری طرف 14 سالہ  معصوم رضوانہ کے اہلخانہ  نے وزیر اعظم  سے انصاف  کا مطالبہ کردیا ۔ نیو نیوز سے گفتگو میں کہا ،  سول جج کا خاندان صلح کیلئے دباؤ ڈال رہا ہے ۔ ہمیں انصاف چاہیے ۔

مصنف کے بارے میں