Get Alerts

’جمانجی: اوپن ورلڈ‘ کا ٹریلر جاری، شائقین میں جوش و خروش

’جمانجی: اوپن ورلڈ‘ کا ٹریلر جاری، شائقین میں جوش و خروش

لاس اینجلس :ہالی ووڈ کی مشہور ایڈونچر فرنچائز ’جمانجی‘ ایک بار پھر بڑے پردے پر واپسی کے لیے تیار ہے۔ سونی پکچرز نے نئی فلم ’جمانجی: اوپن ورلڈ‘ کا پہلا ٹریلر جاری کر دیا ہے۔

ٹریلر میں ڈیو ا ئین جانسن، کیون ہارٹ، جیک بلیک اور کیرین گلن ایک بار پھر اپنے معروف کرداروں میں نظر آ رہے ہیں۔ فلم میں کردار جمانجی کی خطرناک اور پراسرار دنیا میں نئے چیلنجز اور سنسنی خیز مہمات کا سامنا کرتے دکھائی دیں گے۔

یہ فلم 2017 کی ’جمانجی: ویلکم ٹو دی جنگل‘ اور 2019 کی ’جمانجی: دی نیکسٹ لیول‘ کا تسلسل ہے، جنہوں نے عالمی باکس آفس پر زبردست کامیابی حاصل کی تھی۔

نئی فلم میں جمانجی کی ورچوئل دنیا کو مزید وسیع اور خطرناک انداز میں پیش کیا گیا ہے، جہاں کرداروں کو بقا کے لیے مشکل مراحل سے گزرنا ہوگا۔

فلم کی ریلیز اب کرسمس 2026 کے موقع پر متوقع ہے۔ ٹریلر سامنے آنے کے بعد مداحوں میں فلم کے حوالے سے دلچسپی بڑھ گئی ہے۔

ٹیگز: