Get Alerts

یوم عاشور پر موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بند کرنے کی سفارش

یوم عاشور پر موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بند کرنے کی سفارش

کراچی: یوم عاشور کے موقع پر سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر سندھ حکومت نے مختلف اضلاع میں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس معطل کرنے کی سفارش کر دی ہے۔ محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے یہ سفارش وفاقی وزارت داخلہ کو بھیجی گئی ہے۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ عاشورہ کے جلوسوں کے روٹس اور حساس علاقوں میں امن و امان برقرار رکھنے کے لیے عارضی طور پر موبائل اور انٹرنیٹ سروس بند کی جائے۔

محکمہ داخلہ سندھ کا کہنا ہے کہ حتمی فیصلہ وزارت داخلہ قواعد کے مطابق کرے گی اور سندھ حکومت کو آگاہ کیا جائے گا۔

یاد رہے کہ وزیر داخلہ محسن نقوی نے گزشتہ ہفتے محرم الحرام کے سیکیورٹی اجلاس میں کہا تھا کہ موبائل یا انٹرنیٹ سروس کی بندش صرف زمینی حقائق اور صوبائی مشاورت کے بعد عمل میں لائی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ امن و امان کو یقینی بنانے کے لیے تمام ضروری اقدامات مشترکہ طور پر کیے جائیں گے۔

ٹیگز: