اسوس کا جدید لیپ ٹاپ ”زین بک پرو “ متعارف

تائپے : مایہ ناز کمپنی اسوس نے تائپے میں جاری کمپیوٹیکس کانفرنس کے جدید ٹیکنالوجی کا حامل اسمارٹ لیپ ٹاپ ”زین بک پرو‘ ‘متعارف کروا دیا۔

اسوس کا جدید لیپ ٹاپ ”زین بک پرو “ متعارف

تائپے : مایہ ناز کمپنی اسوس نے تائپے میں جاری کمپیوٹیکس کانفرنس کے جدید ٹیکنالوجی کا حامل اسمارٹ لیپ ٹاپ ”زین بک پرو‘ ‘متعارف کروا دیا۔
اسوس کی جانب سے پیش کیے گئے زین بک پرو یو ایکس 550 کی اسکرین 15.6 انچ ہے، جو 4 کے ٹچ کی جدید سہولت کے ساتھ ہے، 4 جی بی ڈی ڈی آر ایس ریم کے ساتھ ساتھ اس لیپ ٹاپ میں جدید ترین گرافکس کا استعمال بھی کیا گیا ہے۔اس لیپ ٹاپ کی قیمت 1299 ڈالرز یعنی پاکستانی ایک لاکھ 35 ہزار سے زائد ہے۔
ایک کلو 800 گرام وزنی اس لیپ ٹاپ کی موٹائی محض 18.9 ملی میٹر ہے، نئے زین بک پرو کی بیٹری 14 گھنٹے تک چلتی ہے، جو کمپنی کے پرانے لیپ ٹاپ کے مقابلے میں دگنی ہے۔واضح رہے کہ کمپنی نے زین بک پرو کو پیش کرنے کا اعلان 2 برس قبل کیا تھا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں