پنجا ب میں کرونا وائرس نے آنکھیں دکھانا شروع کردیں

پنجا ب میں کرونا وائرس نے آنکھیں دکھانا شروع کردیں

لاہور: پنجاب میں کورنا وائرس ایک دن میں مزید انتیس افرد کی زندگیاں نگل گیا۔ محکمہ صحت کے مطابق ابتک صوبے میں چار سو انتیس افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔گیارہ سو چالیس نئے کیسز سامنے آنے کے بعد مریضوں کی مجموعی تعداد چوبیس ہزار ایک سو چار ہوگئی ہے۔

پنجاب میں حکومت کے تمام طرح اقدامات کے باجود کورونا وائرس سے اموات کا سلسلہ تھم نہ سکا۔ محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیر کے مطابق چوبیس گھنٹوں میں مزید انتیس افراد کورونا وائرس سے جاں بحق ہوچکے ہیں۔ لاہور میں 174 اور پنجاب میں اموات کی تعداد 429 تک پہنچ گئی ہے جبکہ 1140 نئے کیسز رپورٹ ہونے کے بعد تعداد 24104 ہو گئی۔ جن میں چھیاسی قیدی بھی شامل ہیں۔

عام شہروں میں سب سے زیادہ لاہور متاثر ہو رہا ہے جہاں 476 مزید کیسز سامنے آنے کے بعد تعداد گیارہ ہزار چھ سو بیس تک جا پہنچی ہے۔ ننکانہ 6، قصور 5، شیخوپورہ 19، راولپنڈی 121، جہلم 2، اٹک 1، گوجرانوالہ 56، سیالکوٹ میں 9 نئے کیس سامنے آئے ہیں۔

گجرات 148، حافظ آباد 1، منڈی 2، ملتان 55، فیصل آباد 149، ٹوبہ 3، رحیم یار خان میں 23 نئے مریض رپورٹ ہوئے۔ میانوالی 2، خوشاب 11، بہاولنگر 12، بہاولپور 14، لودھراں 2، ڈی جی خان 16، لیہ 6، اوکاڑہ میں 1 نیاکیس سامنے آیا ہے۔ ابتک 6507 افراد نے کورونا وائرس کو شکست دینے کامیاب ہوئے ہیں۔