اسلام آباد: روس اور پاکستان کے درمیان سٹریٹجک شراکت داری میں نمایاں پیش رفت سے بھارت کو سفارتی محاذ پر ایک اور شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ عرب میڈیا کی رپورٹس کے مطابق، پاکستان کی مضبوط معاشی پوزیشن اور خطے میں بڑھتے ہوئے اثر و رسوخ کو دیکھتے ہوئے روس نے پاکستان میں ایک ارب ڈالر سے زائد سرمایہ کاری کا معاہدہ کیا ہے۔
پاکستان اور روس کے درمیان تجارت کے حجم میں اضافہ ہو رہا ہے، جبکہ پاکستان کو روس سے سستے تیل کی فراہمی بھی جاری ہے۔ دی ڈپلومیٹ کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ روس پاکستان کے وسطی ایشیا میں کردار کو اہمیت دیتا ہے اور دونوں ممالک بارٹر ٹریڈ کے نئے نظام پر بات چیت کر رہے ہیں۔
ذرائع کے مطابق، پاکستان سٹیل ملز کے 700 ایکڑ رقبے پر روسی ٹیکنالوجی سے نیا پلانٹ تعمیر کیا جا رہا ہے، جس سے خام تیل کی نقل و حرکت کے اخراجات کم ہوں گے اور پاکستان سٹیل کی درآمدات میں 30 فیصد کمی کے باعث 2.6 ارب ڈالر کی بچت ممکن ہو گی۔
بھارت نے پاک روس تعلقات کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی، لیکن روس اور چین کی پاکستان پر اعتماد پاکستان کی کامیاب خارجہ پالیسیوں کا ثبوت ہے۔