حماس اسرائیل عارضی جنگ بندی میں ایک روز کی مزید توسیع

حماس اسرائیل عارضی جنگ بندی میں ایک روز کی مزید توسیع
سورس: file

غزہ:  حماس اور اسرائیل کے درمیان عارضی جنگ بندی میں مزید ایک روز کی توسیع ہو گئی۔ 

عرب میڈیا کے مطابق  حماس اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی میں مزید ایک روز کی توسیع پر اتفاق ہو گیا ہے۔

 اسرائیلی فوج کی جانب سے کہا گیا کہ 6 روزہ جنگ بندی کی مدت ختم ہونے سے کچھ منٹ قبل مزید یرغمالیوں کی رہائی کیلئے عارضی جنگ بندی میں ایک روز کی توسیع کی گئی۔ حماس کی جانب سے بھی بیان دیا گیا ہے کہ عارضی جنگ بندی میں ایک روزہ توسیع کا معاہدی طے پا گیا ہے۔ 

غیر ملکی میڈیا ادارے کے مطابق حماس کا کہنا تھا اسرائیل نے جنگ بندی معاہدے میں توسیع کے عوض مزید 7 خواتین اور یرغمالی بچوں کو لینے سے انکار کردیا جبکہ اسرائیل نے تین افراد کی لاشیں لینے سے بھی انکار کیا ہے جو اسرائیلی فوج کی بمباری کے دوران ہلاک ہوئے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق جنگ بندی کا اختتام قریب پہنچنے کے ساتھ اسرائیلی کابینہ کے دھمکی آمیز بیانات تیز ہوگئے تھے۔ دوسری جانب حماس نے بھی اپنے جنگجوؤں کو پیغام جاری کیا تھا کہ اگر جنگ بندی میں توسیع نہ ہوئی تو وہ لڑائی کے لیے تیار رہیں۔

مصنف کے بارے میں