ترکی کے خلاف گلوبل اور علاقائی سطح پر تیار کئے جانے والے منصوبے ناکام رہے ہیں، ترک صدر

ترکی کے خلاف گلوبل اور علاقائی سطح پر تیار کئے جانے والے منصوبے ناکام رہے ہیں، ترک صدر

انقرہ:  ترک صدر رجب طیب اردگان نے کہا ہے کہ ترکی کے خلاف گلوبل اور علاقائی سطح پر تیار کئے جانے والے منصوبے ناکام رہے ہیں۔

ترک خبر رساں ادارے کے مطابق صدر اردگان نے صدارتی سوشل کمپلیکس میں 29 اکتوبر یوم جمہوریہ کی مناسبت سے دئیے گئے استقبالیے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ترکی اپنے قیام کے بعد مسلسل ترقی کے راستے پر گامزن رہا ہے اور اس وقت ہر شعبے میں ترکی اعتماد، امن اور امید کی علامت بن چکا ہے،مجھے یقین ہے کہ ترکی  آئندہ  ایک  تہائی  یا  نصف صدی کا تعین کرنے والا ملک ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ ترکی  کی ترقی بعض حلقوں سے ہضم نہیں ہو  رہی،ہم نے ترکی کے خلاف کھڑی کی جانے والی رکاوٹوں اور جاری حملوں کو ناکام بنایا ہے، گلوبل اور علاقائی سطح پر کامیاب ہونے والے منصوبے ہمارے ملک میں ناکام رہے ہیں۔ صدر رجب طیب اردگان نے کہا کہ ترکی اپنے صدیوں پر محیط تجربے کے ساتھ عالمی ممالک کے لئے ایک مثالی ملک کی حیثیت رکھتا ہے۔

صدر اردگان نے کہا کہ ہمیں یقین ہے کہ رواں سال کی پہلی تہائی میں ترکی کی ترقی کی5.1 فیصد سے بڑھ کر سال کے آخر تک 7 فیصد تک پہنچ جائے گی۔

مصنف کے بارے میں