استنبول: پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کے مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے تحت سہ ملکی کمیٹی کا پہلا اجلاس آج استنبول میں منعقد ہوگا، جس میں تینوں ممالک کے اعلیٰ حکام شرکت کریں گے۔
پاکستان کی نمائندگی نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وزیر دفاع خواجہ آصف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کریں گے، جبکہ ترکیہ اور سعودی عرب کے وزرائے خارجہ، وزرائے دفاع اور چیفس آف جنرل سٹاف بھی اجلاس میں شریک ہوں گے۔
نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اجلاس میں شرکت کے لیے ترکیہ پہنچ چکے ہیں۔
اجلاس کے دوران پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کے درمیان دفاعی اور سکیورٹی تعاون سمیت باہمی دلچسپی کے اہم امور پر مشاورت کی جائے گی۔