Get Alerts

ترک یومِ فتح کی 104ویں سالگرہ، پاکستان میں خصوصی تقریب کا انعقاد

ترک یومِ فتح کی 104ویں سالگرہ، پاکستان میں خصوصی تقریب کا انعقاد

راولپنڈی: جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو) راولپنڈی میں ترک مسلح افواج کے یومِ فتح کی 104ویں سالگرہ کے موقع پر خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں پاکستان میں ترکیہ کے سفیر عرفان نذیر اوغلو نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق تقریب میں پاکستان اور ترکیہ کے درمیان دیرینہ برادرانہ تعلقات، باہمی احترام اور قریبی دوطرفہ روابط کو اجاگر کیا گیا۔

اس موقع پر ترک مسلح افواج کی بہادری، قربانیوں اور خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا، جبکہ دونوں ممالک کے درمیان دیرینہ دفاعی اور تزویراتی شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ بھی کیا گیا۔

تقریب میں پاک فوج کے افسران، جمہوریہ ترکیہ کے سفارتخانے کے حکام اور دیگر معزز مہمانوں نے شرکت کی۔ تقریب کے اختتام پر ترکیہ کے عوام اور ترک مسلح افواج کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا گیا۔

ٹیگز: