ایسا انار جس کی قیمت 20 ہزار روپے ہے، اس کی خاصیت کیا ہے؟

ایسا انار جس کی قیمت 20 ہزار روپے ہے، اس کی خاصیت کیا ہے؟

لندن: برطانیہ میں ایک خاتون نے آن لائن سپرمارکیٹ کمپنی ’موریسنز‘ کے ذریعے ایک انار خریدا، لیکن جب اس انار کا بل اس کے ہاتھ میں تھمایا گیا تو اسے شدید جھٹکا لگ گیا کیونکہ اس ایک انار کی قیمت 154پاﺅنڈز (تقریباً 20ہزار روپے) تھی۔ برطانوی اخبار دی میٹرو کی رپورٹ کے مطابق اینا نامی اس خاتون نے سپرمارکیٹ کی نیوٹاﺅن برانچ سے کچھ خریداری کی۔ اس کا مجموعی طور پر 284پاﺅنڈ (تقریباً 36ہزار 800روپے) بل بنا۔ اس نے جب بل دیکھا تو اسے لگا کہ یہ رقم کچھ زیادہ ہے، چنانچہ اس نے برانچ کے ایک ورکرز سے اس حوالے سے استفسار کیا تو اس نے کہا کہ بل بالکل درست ہے۔

اینا نے بل کی رقم ادا کی اور گھر چلی گئی۔ گھر پہنچ کر اس نے بل کی رسید کو غور سے پڑھا تو اسے برانچ والوں کی غلطی کا احساس ہوا۔ اس میں ایک انار، جو اس نے خریدا تھا، کی قیمت 154پاﺅنڈز درج تھی۔اینا کا کہنا ہے کہ ”بل کی رسید کو پڑھ کر مجھے شدید دھچکا لگا۔ یہ بہت احمقانہ غلطی تھی جو انہوں نے کی۔ میں نے سٹور والوں کو فون کیا اور انہیں اس غلطی کے بارے میں بتایا تو انہوں نے میری رقم مجھے واپس کر دی۔ لوگوں کو چاہیے کہ خریداری کے بعد اپنی رسید کو اچھی طرح پڑھ لیا کریں تاکہ اس ذہنی کوفت سے بچ سکیں، میں جس کی شکار ہوئی۔“

مصنف کے بارے میں