بیجنگ: چین نے ایک بار پھر واضح کیا ہے کہ پاکستان کے ساتھ اس کی تعلقات ہر حال میں اسٹریٹجک شراکت داری پر مبنی ہیں۔
چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ چین اور پاکستان بین الاقوامی اور علاقائی مسائل پر یکساں موقف رکھتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ ایران کے معاملے پر اسٹریٹجک تعاون کو فروغ دیں گے۔
ترجمان نے زور دیا کہ دونوں ملک امن قائم رکھنے کے لیے مشترکہ اقدامات کریں گے اور چین خطے میں کشیدگی کم کرنے میں مثبت کردار ادا کرتا رہے گا۔ انہوں نے تصدیق کی کہ حال ہی میں تین چینی جہاز آبنائے ہرمز سے بحفاظت گزر گئے اور اس سلسلے میں متعلقہ فریقین کی مدد کے لیے شکر گزار ہیں۔
ترجمان نے جنگ کے دوران تاریخی مقامات کو پہنچنے والے نقصان پر افسوس ظاہر کیا اور کہا کہ تمام فریق، خاص طور پر امریکہ اور اسرائیل، فوری کارروائیاں بند کریں اور کشیدگی میں اضافے سے گریز کریں۔
چین نے واٹر پلانٹس اور جوہری ری ایکٹرز پر حملوں کی بھی سخت مخالفت کی۔