برطانیہ کے بعد امریکا نے پاکستان کیلئے ٹریول ایڈوائزری بہتر کر دی

برطانیہ کے بعد امریکا نے پاکستان کیلئے ٹریول ایڈوائزری بہتر کر دی
کیپشن: نئی ٹریول ایڈوائزری اس بات کا ثبوت ہے کہ پاکستان کی سیکیورٹی صورتحال میں بہتری ہوئی ہے، دفتر خارجہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فائل فوٹو

اسلام آباد: پاکستان کی جانب سے امریکی ٹریول ایڈوائزی میں تبدیلی کا خیر مقدم کرتے ہوئے اسے درست سمت میں قدم قرار دیا ہے۔دفتر خارجہ کی ترجمان عائشہ فاروقی کی جانب سے ٹویٹ میں کہا گیا ہے کہ امریکا کی پاکستان کے حوالے سے نئی ٹریول ایڈوائزری اس بات کا ثبوت ہے کہ پاکستان کی سیکیورٹی صورتحال میں بہتری ہوئی ہے۔ امریکا کا یہ اقدام درست سمت کی جانب ایک پیشرفت ہے۔

 

خیال رہے کہ اس سے قبل اقوام متحدہ نے اسلام آباد کو دوبارہ اپنے عملے کے لئے فیملی سٹیشن قرار دیا جبکہ یورپی ممالک بھی پاکستان کو محفوظ ملک سمجھتے ہیں۔

حال ہی میں برطانیہ کے بعد امریکا نے بھی پاکستان کیلئے ٹریول ایڈوائزری بہتر کی تھی۔ اب امریکی ٹریول ایڈوائزری میں اس کا ریفرنس دیا گیا ہے۔