2018 میں اندرونی اور بیرونی سطح پر چیلنجز ہوں گے، آرمی چیف

2018 میں اندرونی اور بیرونی سطح پر چیلنجز ہوں گے، آرمی چیف

راولپنڈی: نئے سال کی آمد پر اپنے پیغام میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ 2017 کا یادگار سال اختتام پذیر ہوا اور 2018 چیلنجز کے ساتھ انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔

4218ee95e771fd7b56415fd99594fbb7

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے ٹوئٹر پر آرمی چیف کا پیغام پہنچایا جس میں ان کا کہنا تھا کہ 2018 میں اندرونی اور بیرونی سطح پر چیلنجز ہوں گے۔ آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان کے جذبے کی طاقت کوکوئی شکست نہیں دے سکتا، چیلنجز کو مواقع میں تبدیل کیا جاسکتا ہے۔

بعد ازاں پاک فوج کے ترجمان نے اپنی ایک اور ٹوئیٹ میں کہا کہ آج ملک بھر میں جو خوشیاں منائی جا رہی ہیں وہ بطور قوم ہمارے عزم اور کامیابیوں کی عکاس ہیں۔ انھوں نے کہا کہ ہم ان خوشیوں کے لیے ان کے شکرگزار ہیں جنھوں نے ہمارے لیے اپنی زندگیوں اور خون کی قربانی دی۔

58185145c56aafd26d962dd3ac2ad4e8

ڈی جی آئی ایس پی آر کا مزید کہنا تھا کہ ہم اس موقع پر اپنے غازیوں اور شہداء کو یاد کر رہے ہیں اور ان کی قربانیوں پر ان کے شکرگزار ہیں۔ پاکستان میں سال 2018 کا آغاز ہوگیا ہےجس کی آمد پر ملک کے مختلف شہروں میں آتشبازی کا شاندار مظاہرہ کیا گیا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں