پی ایس ایل فائنل: انتظامیہ کو ٹکٹس سے 14 کروڑ 60 لاکھ کی آمدن ہو گی

پی ایس ایل فائنل: انتظامیہ کو ٹکٹس سے 14 کروڑ 60 لاکھ کی آمدن ہو گی

لاہور: خدا خدا کر کے روٹھی ہوئی کرکٹ قذافی سٹیڈیم میں واپس آ رہی ہے۔ پی ایس ایل کا فائنل صرف پرستاروں کے لئے خوشی نہیں بلکہ انتظامیہ کیلئے لمبی کمائی کا موقع بھی لا رہا ہے۔ تاریخی سٹیڈیم میں میچ دیکھنے والوں کی گنجائش لگ بھگ ساڑھے چوبیس ہزار ہے جہاں سے چودہ کروڑ ساٹھ لاکھ روپے آئیں گے۔

وی وی آئی پی انکلوژرز فضل محمود اور عمران خان کے ٹکٹ بارہ ہزار روپے کے جہاں کل سیٹس پانچ ہزار ہیں۔ ان انکلوژرز سے 6 کروڑ روپے ملیں گے۔ عبد الحفیظ کاردار اور جاوید میانداد سٹینڈز میں گنجائش چار چار ہزار لوگوں کی ہے جہاں ٹکٹ آٹھ ہزار روپے کا ہے۔ یہاں سے 3 کروڑ 20 لاکھ روپے آمدن ہو گی۔رمیز راجہ اور عبد القادر انکلوژرز میں بیٹھنے والوں کی تعداد 5 ہزار ہے۔ یہاں بھی ایک ٹکٹ 8 ہزار روپے کی ہے یعنی یہاں سے 4 کروڑ روپے کی وصولی ہو گی۔

دیگر چھوٹے چھوٹے سٹینڈز میں 2500 تماشائی بیٹھیں گے۔ ٹکٹ کی قیمت چار ہزار روپے ہو گی اور یہاں سے ایک کروڑ روپے ملیں گے۔جنرل سٹینڈ میں 8 ہزار پرستاروں کی گنجائش ہے جہاں ٹکٹ کی قیمت 500 روپے ہے یعنی یہاں سے 40 لاکھ روپے کی کمائی ہو گی۔

مصنف کے بارے میں