چیئرمین نئی بات میڈیا نیٹ ورک پروفیسر ڈاکٹر چوہدری عبدالرحمٰن پی بی اے کے ڈائریکٹر منتخب

چیئرمین نئی بات میڈیا نیٹ ورک پروفیسر ڈاکٹر چوہدری عبدالرحمٰن پی بی اے کے ڈائریکٹر منتخب
کیپشن: چیئرمین نئی بات میڈیا نیٹ ورک پروفیسر ڈاکٹر چوہدری عبدالرحمٰن پی بی اے کے ڈائریکٹر منتخب
سورس: فائل فوٹو

لاہور: پاکستان براڈ کاسٹنگ ایسوسی ایشن کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے سالانہ انتخابات ہوئے۔ چیئرمین نئی بات میڈیانیٹ ورک پروفیسر ڈاکٹر چوہدری عبدالرحمٰن ڈائریکٹر منتخب ہو گئے اور انہیں سب سے زیادہ ووٹ ملے جبکہ مہران ٹی وی کے غلام نبی مورائی اور سٹی نیٹ ورک کے محسن نقوی بھی کامیاب ہوئے۔ 

خیال رہے کہ گزشتہ سال پی بی اے بورڈ آف ڈائریکٹرز کیلئے 3 منتخب ممبرز کی سیٹوں میں اضافے کی قرار داد منظور کی گئی تھی ۔ چیئرمین نئی بات میڈیا نیٹ ورک پروفیسر ڈاکٹر چوہدری عبدالرحمان کو  پی بی اے  بورڈ آف ڈائریکٹرز کا ممبر منتخب کیا گیا تھا۔ 

اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر چوہدری عبدالرحمان کا کہنا تھا میڈیا انڈسٹری کے مسائل کے حل کے لیے بھرپور کوشش کریں گے۔ بورڈ آف ڈائریکٹرز کے الیکشن میں حصہ لینے کا مقصد انڈسٹری کے مسائل کے حل کے لیے اپنا کردار ادا کرنے کی کوشش ہے۔ چینل 24 فور کے محسن نقوی اور مہران ٹی وی کے غلام نبی مورائی بھی بورڈ آف ڈائریکٹر کے ممبر منتخب ہوئے تھے۔