گلگت:گلگت بلتستان میں آج ڈوگرا راج سے آزادی کا دن منایا جا رہا ہے۔ یکم نومبر کو 1947 میں گلگت سکاؤٹس اور مقامی جانبازوں نے مہاراجہ کے کنٹرول کے خلاف اعلان جنگ کیا اور علاقے کو آزادی دلائی۔
اس آزادی کی جدوجہد کا مقصد گلگت کو پاکستان کے ساتھ الحاق کروانا تھا، اور اس کے ایک سال بعد 14 اگست 1948 کو بلتستان بھی آزاد ہو گیا۔
ڈوگرا راج کے خلاف گلگت بلتستان کی عوام کی بہادری اور قربانی آج بھی ایک تاریخی معرکہ کے طور پر یاد کی جاتی ہے۔ یہ خطہ اپنی منفرد جغرافیائی حیثیت کی وجہ سے دفاع، سیاحت، معیشت اور ثقافت کے اعتبار سے بھی اہمیت رکھتا ہے۔