Get Alerts

 آپریشن بنیان مرصوص میں رینجرز نے پاک فوج کے ساتھ مل کر سرحدوں کی حفاظت میں اہم کردار ادا کیا اور دشمن کے مقاصد ناکام بنائے:وفاقی وزیرداخلہ  محسن نقوی 

 آپریشن بنیان مرصوص میں رینجرز نے پاک فوج کے ساتھ مل کر سرحدوں کی حفاظت میں اہم کردار ادا کیا اور دشمن کے مقاصد ناکام بنائے:وفاقی وزیرداخلہ  محسن نقوی 

کراچی: رینجرز سندھ کے ٹریننگ سینٹر میں بیسک ریکروٹ ٹریننگ کورس مکمل کرنے والے بہادر جوانوں کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کا انعقاد کیا گیا، جس میں وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے شرکت کی اور تقریب سے خطاب کیا۔

وزیرداخلہ نے کہا کہ تربیت مکمل کرنے والے یہ جوان آج اپنی زندگی میں ایک اہم سنگ میل عبور کر چکے ہیں اور انہیں دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ انہوں نے رینجرز سندھ کی اعلیٰ کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ ماضی میں کراچی میں امن قائم کرکے رینجرز نے تاریخ رقم کی اور آج بھی پولیس کے ساتھ مل کر کچے کے علاقوں میں ڈاکوؤں کا خاتمہ کر رہی ہے۔

محسن نقوی نے کہا کہ آپریشن بنیان مرصوص میں رینجرز نے پاک فوج کے ساتھ مل کر سرحدوں کی حفاظت میں اہم کردار ادا کیا اور دشمن کی ہر حرکت پر نظر رکھتے ہوئے ان کے مقاصد ناکام بنائے۔ انہوں نے رینجرز کے شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا اور کہا کہ ان کی قربانیوں کی بدولت آج کراچی میں حالات ماضی سے مختلف ہیں اور تجارتی و صنعتی سرگرمیوں کو استحکام ملا ہے۔

وفاقی وزیرداخلہ نے مزید کہا کہ کراچی ایک بار پھر بین الاقوامی سطح پر ثقافتی و تجارتی سرگرمیوں کا مرکز بن چکا ہے، اور رینجرز نے دہشت گردی اور بدامنی کا بروقت تدارک کر کے شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنایا۔ انہوں نے بتایا کہ رینجرز سندھ نے گلگت بلتستان، آزاد کشمیر اور اسلام آباد میں بھی اہم خدمات انجام دی ہیں۔

ٹیگز: