مجھے وزیر اعظم یا صدر بننے کی ہوس نہیں، پرویز مشرف

اسلام آباد: پاکستان کے سابق صدر جنرل پرویز مشرف نے آئندہ کیلئے اپنے سیاسی مقاصد کی وضاحت کر دی ۔ ان کا کہنا ہے کہ مجھے وزیر اعظم یا صدر بننے کی ہوس نہیں،تیسری سیاسی قوت کا خلا پر کرنا وقت کی ضرورت ہے،سیاسی خلا پر نہ کیا تو ملک لوٹنے والے باریاں لگاتے رہیں گے۔

تفصیلات کے مطابق آل پاکستان مسلم لیگ کی تقریب سے ٹیلی فونک خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے عوام ملک میں تبدیلی چاہتے ہیں لیکن حقیقی رہنمائی کرنے والا کوئی نہیں ہے۔میں پاکستان کی بہتری چاہتا ہوں، ملک میں کرپشن اور مس گورننس عروج پر ہے۔دہشت گردی و انتہا پسندی بڑھ رہی ہے جبکہ حکمران صرف سیاست کر رہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ پاناما کیس کا فیصلہ جلد آنا چاہیے تا کہ قوم آگے بڑھے،ملک بچانے اورترقی کرنے کے لیے ہم سب کو مل کر جدوجہد کرنا ہو گی۔