عمران خان توشہ خان کیس : اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس نے فیصلہ محفوظ کرلیا 

عمران خان توشہ خان کیس : اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس نے فیصلہ محفوظ کرلیا 

اسلام آباد : اسلام آباد ہائیکورٹ نے توشہ خانہ فوجداری کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا حقِ دفاع ختم کرنے کے خلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا ہے جو کل سنایا جائے گا۔ 

 چیف جسٹس عامر فاروق نے فیصلہ محفوظ کیا۔ وکیل  پی ٹی آئی نے  موقف انپایا کہ ٹرائل کورٹ کے جج نے کہا کہ  حتمی دلائل سن کر فیصلہ کریں گے ۔ خواجہ حارث بولے وہ اب بھی اس کورٹ کے آرڈر کا انتظار کر رہے ہیں۔

 چیف جسٹس نے کہا میں دیکھ لیتا ہوں ایک ڈویژن بنچ میں بھی سماعت کرنی ہے ۔ بعد میں عدالت نے درخواست کے قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔

چیئرمین پی ٹی آئی کی کیس دوسری عدالت منتقلی درخواست اور ٹرائل کورٹ میں حق دفاع بحال کرنے کی درخواست قابل سماعت ہونے سے متعلق بھی فیصلہ کل جاری ہو گا۔حق دفاع بحالی کی درخواست پر سماعت کے دوران حکم امتناع کی درخواست پر بھی فیصلہ کل جاری ہو گا۔

چیف جسٹس عامر فاروق نے فریقین کے دلائل کے سننے بعد   چیئرمین پی ٹی آئی کی  آٹھ درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کیا۔