اب والدین یوٹیوب پر بچوں کی سرگرمیوں پر نظر رکھ سکیں گے

اب والدین یوٹیوب پر بچوں کی سرگرمیوں پر نظر رکھ سکیں گے

نیویارک: آج کے دور میں سوشل میڈیا  کی اہمیت کا اندازہ تو سب کو ہی ہے ، بچے ،بوڑھے اور جوان سب ہی اس سے  استفادہ حاصل کر سکتے ہیں۔

 

گزشتہ سال کورونا وبا کے دوران پوری دنیا میں بڑی تعداد نے سوشل میڈیا  کا رخ کیا جس میں سب سے زیادہ دیکھے جانے والی ایپ یوٹیوب ہے اور اس میں بچوں کا رجحان زیادہ دیکھا گیا ہے اور والدین نے یوٹیوب سے یہ شکایت بھی کی ہے کہ ان کہ بچے ایسی ویڈیوز بھی دیکھتے ہیں جو ان کے لیے مناسب نہیں۔

جبکہ بچوں کے لیے یوٹیوب پر اب یوٹیوب کڈز ایپ بھی موجود ہے لیکن بچے خود یوٹیوبر بن جاتے ہیں اور ان کی دلچسپی وسیع ہوتی جاتی ہے اس کے چلتے ہر ویڈیو ان کےلیے مناسب نہیں ہوتی اس کے پیش اب نظر یوٹیوب انتظامیہ نے نئے آپشن پیش کیے ہیں۔ اس میں والدین کانٹینٹ سیٹنگز اور ویڈیو کی حدود متعین کر سکیں گے۔

ان  آپشنز سے والدین تین اہم درجوں میں سے کسی ایک کو منتخب کر سکیں گے۔

ایکسپلور: اس آپشن میں یوٹیوب کڈز کے لیے ویڈیو موجود ہیں جو نو برس یا اس سے زائد عمر کے لیے ہیں۔

ایکسپلور مور: اس میں عمر کی حد تیرہ برس یا اس سے زائد ہے جس میں لائیو اسٹریمز بھی شامل ہیں۔

موسٹ آف یوٹیوب: اس میں تمام ویڈیوز دیکھ سکتے ہیں لیکن صرف وہ نہیں دیکھ سکے گے جن پہ اٹھارہ سال کی حد لاگو ہوتی ہیں۔

    یوٹیوب کے مطابق اس طرح بچے ایپ خرید نہیں سکے گے اور ان آپشن کو وقت کے ساتھ مزید بہتر بھی کیا جا سکے گا۔