آئی ایم ایف کو کوئی خط نہیں لکھا گیا ،یہ صرف تجویز تھی: عامر ڈوگر کا انکشاف

آئی ایم ایف کو کوئی خط نہیں لکھا گیا ،یہ صرف تجویز تھی: عامر ڈوگر کا انکشاف

اسلام آباد :  قومی اسمبلی میں سنی اتحاد کونسل کے  رہنما عامر ڈوگر کا کہنا ہے کہ    سنی اتحاد کونسل ہم نے مجبوری میں جوائن کی ہے، سنی اتحاد کونسل آئین کے مطابق مطالبہ کررہی ہے۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے اس سوال کے جواب کہ  اگر دھاندلی ہوئی ہے تو خیبرپختونخوا میں پی ٹی آئی (سنی اتحاد کونسل) کی حکومت کیسے بن گئی؟  عامر ڈوگر نے کہا کہ ’آپ سب جانتے ہیں کہ خیبرپختونخوا میں صرف پاکستان تحریک انصاف ہے، 80 اور 20 کا مقابلہ ہے۔

پی ٹی آئی کی جانب سے آئی ایم ایف کو لکھے گئے خط کے حوالے سے عامر ڈوگر نے کہا کہ ’خط کا صرف واویلا ہے، اگر خط آئے گا، ہماری طرف سے آفیشلی کہیں سینڈ ہوگا، پبلش ہوگا اس کے اوپر میڈیا ٹاک ہوگی تب ہے نا۔

انہوں نے کہا کہ ’میں یہ سمجھتا ہوں کوئی خط نہیں لکھا گیا‘، تجویز ہوسکتی ہے ، زیر بحث بات ہوسکتی ہے لیکن ابھی تک آن ریکارڈ ایسی کوئی بات نہیں ہے۔

 
 

محمود خان اچکزئی کو صدارتی امیدوار بنانے کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ صدر کیلئے چاروں صوبوں میں یکساں مقبول امیدوار کی ضرورت ہوتی ہے، جس کی سیاسی جدوجہد بھی ہو۔

مصنف کے بارے میں