کورونا کا شکار ٹرمپ کو ہسپتال منتقل کردیا گیا

کورونا کا شکار ٹرمپ کو ہسپتال منتقل کردیا گیا

واشنگٹن:کورونا کا شکار امریکی صدر کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے والٹر ریڈ ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ڈونلڈٹرمپ میں کوروناکی ہلکی علامات ،ادویات کااستعمال شروع کردیا جبکہ امریکی صدر کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے والٹر ریڈ ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔


وائٹ ہاؤس کے مطابق صدرٹرمپ ہسپتال سےسرکاری ذمہ داریاں اداکریں گے،ڈونلڈ ٹرمپ کوکوروناکےخلاف تجرباتی اینٹی باڈیز دوادی جارہی ہے، میلانیاٹرمپ کوبھی سردرداورکھانسی کی شکایت ہے،جبکہ صدارتی امیدوار جوبائیڈن کا کورونا ٹیسٹ منفی آیا ہے۔


کورونا کے باعث ڈونلڈ ٹرمپ کی انتخابی مہم کےتمام ایونٹ عارضی طورپرمعطل یاورچوئل ہوں گے۔امریکہ صدر نے کہا کہ میری اورمیلانیاکی طبیعت بہترہورہی ہے،صحت یابی کےلیےدُعاؤں پرعوام کاشکرگزارہوں۔دوسری جانب خاتون اول میلانیا ٹرمپ کو سردرد کی شکایت ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے  ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ مجھے سپورٹ کرنے والے تمام افراد کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔قبل ازیں وائٹ ہاؤس نےجمعہ کو بتایا تھا کہ ٹرمپ میں کورونا وائرس کی علامات پائی گئی ہیں، لیکن ان کی طبیعت مستحکم ہے اور نومبر میں ہونے والے انتخابات کے لئے اپنا کام جاری ہے۔

دوسری جانب الیکشن سے 31روز قبل     کورونا کے باعث ٹرمپ  نے  تمام انتخابی مصروفیات معطل کردی   ہیں،15 اکتوبر کو دوسرے صدارتی مباحثے میں شرکت بھی مشکوک ہوگئی ہے۔

ادھر ٹرمپ کے کورونا کا شکار ہونےپر امریکہ میں سروے کے دلچسپ نتائج  میں  40فیصد ڈیموکریٹک ووٹرز ڈونلڈ ٹرمپ کی صدارتی مہم متاثر ہونے پر خوش  جبکہ  ری پبلکن ووٹرزکی بڑی تعداد اُداس اورپریشان ،17فیصد حیران ہیں۔