نو مئی واقعات: بانی پی ٹی آئی کی 3 مختلف مقدمات میں عبوری ضمانت میں توسیع

نو مئی واقعات: بانی پی ٹی آئی کی 3 مختلف مقدمات میں عبوری ضمانت میں توسیع

لاہور: لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے تحریک انصاف کے بانی چئیرمین کی نو مئی کے واقعات پر درج تین مخلتف مقدمات میں عبوری ضمانت میں 16 اپریل تک توسیع کر دی ہے.

انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے جناح ہاؤس ، عسکری ٹاور اور پولیس اسٹیشن پر حملوں کے تین الگ الگ مقدمات میں ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کی. عدالت نے تحریک انصاف کے بانی چئیرمین کی ان مقامات میں عبوری ضمانت میں توسیع کر دی. 

سابق وزیراعظم کی وکلاء ٹیم نے کہا کہ سینئر وکیل بیرسٹر سلمان صفدر مصروف ہیں مہلت دی جائے ، جس پر عدالت نے بانی پی ٹی آئی کی تین مقدمات میں عبوری ضمانت میں 16 اپریل تک توسیع کر دی۔

عدالت نے تحریک انصاف کے بانی چئیرمین کے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر کو بھی ہدایت کی کہ وہ آئندہ سماعت پر دلائل دیں. عدالت نے یہ بھی حکم دیا کہ آئندہ سماعت پر بانی چئیرمین تحریک انصاف کی ویڈیو لنک کے ذریعے حاضری کو یقینی بنایا جائے. 

یاد رہے کہ بانی چئیرمین تحریک انصاف نے مقدمے میں الگ الگ ضمانت کی درخواستیں دائر کی ہوئیں. ان درخواستوں کو بانی چیئرمین کے پیش نہ ہونے پر خارج کر دیا گیا تھا لیکن ہائیکورٹ نے ان درخواستوں کو بحال کردیا تھا. 

واضح رہے کہ انسداد دہشت گردی عدالت پہلے ہی چار مقدمات میں تحریک انصاف کے بانی سربراہ کی عبوری ضمانتوں کی توثیق کر چکی ہے.

مصنف کے بارے میں