Get Alerts

 "معاہدہ کریں یا تباہی کے لیے تیار ہو جائیں"؛ٹرمپ کا ایران کوایک بار پھر  الٹی میٹم

 

واشنگٹن : امریکہ اور ایران کے درمیان کشیدگی انتہا کو پہنچ گئی۔ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو نئے معاہدے کے لیے دی گئی مہلت میں آخری 48 گھنٹوں کا اعلان کرتے ہوئے فوجی کارروائی کی کھلی دھمکی دے دی ہے۔
صدر ٹرمپ نے اپنے خصوصی بیان میں واضح کیا ہے کہ ایران کو آبنائے ہرمز کھولنے اور نئے مطالبات تسلیم کرنے کے لیے جو 10 دن کا وقت دیا گیا تھا، وہ اب ختم ہونے کے قریب ہے۔ انہوں نے خبردار کرتے ہوئے کہاایران کے پاس اب صرف 48 گھنٹے باقی ہیں۔ اگر اس دوران معاہدہ نہ ہوا تو ایران پر وہ قیامت ٹوٹے گی جو اس نے پہلے کبھی نہیں دیکھی ہو گی۔
امریکی صدر نے اس بار اپنے جارحانہ عزائم کا رخ ایران کے بنیادی ڈھانچے کی طرف موڑ دیا ہے۔ انہوں نے صریح الفاظ میں دھمکی دی ہے کہ معاہدہ نہ ہونے کی صورت میں امریکہ ایران کے     پاور پلانٹس (بجلی گھروں) 2.  اور تمام اہم پلوں کو نشانہ بنائے گا۔اس حکمت عملی کا مقصد ایران کے داخلی مواصلاتی اور توانائی کے نظام کو مکمل طور پر مفلوج کرنا ہے۔
یہ پہلا موقع نہیں ہے کہ ٹرمپ نے اس قدر سخت لہجہ اختیار کیا ہو۔ وائٹ ہاؤس کے ذرائع کے مطابق صدر ٹرمپ اپنی اس دھمکی پر قائم ہیں کہ اگر ایران نے آبنائے ہرمز میں عالمی جہاز رانی کی راہ میں رکاوٹیں کھڑی کیں، تو اسے "پتھروں کے دور" میں دھکیل دیا جائے گا۔عالمی مبصرین صدر ٹرمپ کے اس بیان کو خطے میں ایک بڑی جنگ کا پیش خیمہ قرار دے رہے ہیں، جس نے پوری دنیا کی نظریں اب تہران کے اگلے فیصلے پر ٹکا دی ہیں۔

ٹیگز: