ڈیجیٹل مردم شماری کے نتائج منظور ہوگئے تو آئندہ انتخابات میں تین سے چار ماہ کی تاخیر ہو سکتی ہے، مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس کل طلب

ڈیجیٹل مردم شماری کے نتائج منظور ہوگئے تو آئندہ انتخابات میں تین سے چار ماہ کی تاخیر ہو سکتی ہے، مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس کل طلب
سورس: File

اسلام آباد: ڈیجیٹل مردم شماری 2023 کے نتائج کی منظوری کیلئے مشترکہ مفادات کونسل (سی سی آئی) کا اجلاس کل 5 اگست کو طلب کر لیا گیا ہے۔ مردم شماری کے نتائج منظور ہوگئے تو آئندہ عام انتخابات میں کم از کم تین سے چار ماہ کی تاخیر ہو سکتی ہے۔

 
 ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے وزارت پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ کی جانب سے بھیجی گئی سمری منظور کر لی ہے جس میں ڈیجیٹل مردم شماری کے نتائج کی منظوری کیلئے سی سی آئی کا اجلاس بلانے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔


محکمہ شماریات نے مردم شماری کا عمل مکمل کرکے اس کے نتائج بھی مرتب کر لیے ہیں جو اب سی سی آئی کو بھیجے گئے ہیں تاکہ اس آئینی فورم پر انہیں منظوری مل سکے، اگر مردم شماری کے نتائج منظور ہوگئے تو آئندہ عام انتخابات میں کم از کم تین سے چار ماہ کی تاخیر ہو سکتی ہے۔

 
 
 یاد رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے چند روز قبل کہا تھا کہ آئندہ عام انتخابات نئی مردم شماری کے نتائج کی بنیاد پر ہوں گے۔

مصنف کے بارے میں