پاکستان کا ایشیاءکپ کی میزبانی سے دستبردار ہونے سے انکار

پاکستان کا ایشیاءکپ کی میزبانی سے دستبردار ہونے سے انکار

منامہ: پاکستان نے ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کے اجلاس میں ایشیاءکپ کی میزبانی سے دستبردار ہونے سے انکار کر دیا اور اس بارے میں مزید پیش رفت اگلے ماہ اجلاس میں ہو گی۔ 
تفصیلات کے مطابق بحرین میں منعقدہ اجلاس میں پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین نجم سیٹھی نے ایشیاءکپ کی میزبانی سے دستبردار ہونے سے انکار کر دیا جبکہ بھارتی کرکٹ بورڈ نے ایک بار پھر اپنی کرکٹ ٹیم پاکستان نہ بھیجنے کا موقف اپنایا۔ 
بھارتی بورڈ کے سیکرٹری جے شاہ کے مطابق حکومتی اجازت کے بغیر بھارتی ٹیم پاکستان نہیں بھیج سکتے، پی سی بی اور بی سی سی آئی کے اپنے اپنے موقف سے نہ ہٹنے کے بعد اب مارچ میں اے سی سی کے اجلاس اہمیت اختیار کرگیا ہے جس میں ایشیاءکپ کے حوالے سے فیصلے ہو گا۔ 
ذرائع کا کہنا ہے کہ ایشیاءکپ کا انعقاد اگر پاکستان میں نہ ہوا تو متبادل وینیوز کے طور پر سری لنکا اور متحدہ عرب امارات (یو اے ای) پیش کئے جا سکتے ہیں۔ 

مصنف کے بارے میں