نوازشریف کی بیماری پر حکومت نہیں (ن)لیگ سیاست کررہی ہے ،فردوس عاشق اعوان

نوازشریف کی بیماری پر حکومت نہیں (ن)لیگ سیاست کررہی ہے ،فردوس عاشق اعوان

اسلام آباد: وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ نوازشریف کی بیماری پر حکومت نہیں (ن)لیگ سیاست کررہی ہے

بدھ کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئےانہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو لاہور کو چھوڑیں ،اپنے صوبہ میں مائیک کے پھندے سے قتل کئے گئے صحافی کے خاندان کو انصاف فراہم کریں، بچے قوم کا مستقبل ہیں، معصوم پھولوں کو مسلنے والوں کو سخت سزائیں دینے کیلئے قانون سازی کر لی گئی ہے، بل میں حصہ لینے والی تمام جماعتوں کو مبارکباد پیش کرتی ہوں ، حکومت جن اداروں کی نجکاری کرے گی انہیں عالمی قوانین کے مطابق صاف و شفاف طریقہ کار کے تحت پرائیویٹائز کیا جائے گا، ملک کو کالی بھیڑوں نے نقصان پہنچایا، عوام کی حمایت سے اداروں میں موجود کالی بھیڑوں کا صفایا کریں گے۔

 فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان خزانہ کی ایک ایک پائی عوامی مفاد پر خرچ کر رہے ہیں، ماضی کی حکومتوں میں اپاہج کئے گئے اداروں کو حکومت فعال کر رہی ہے، حکومت جن اداروں کی نجکاری کرے گی انہیں عالمی قوانین کے مطابق صاف و شفاف طریقہ کار کے تحت پرائیویٹائز کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اس ملک کو کالی بھیڑوں نے نقصان پہنچایا، عوام کی حمایت سے اداروں میں موجود کالی بھیڑوں کا صفایا کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ سندھ کا نابالغ سیاستدان لاہور پریس کلب میں جاتا ہے مگر میں یہ کہتی ہوں کہ وہ لاہور کو چھوڑیں، وہ اپنے صوبہ میں قتل کئے گئے صحافی کو انصاف دلائیں، مقتول صحافی کا خاندان آج بھی انصاف کیلئے تڑپ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلاول کو آزادی صحافت کی بات کرنا زیب نہیں دیتا، سندھ میں اظہار رائے کی آزادی کا سب کو پتہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف گھر بیٹھے کونسا علاج کرا رہے ہیں قوم کو ضرور بتائیں کہ انہوں نے کونسا طریقہ دریافت کیا ہے تاکہ عوام کو اس طریقہ علاج سے استفادہ کرکے علاج کی سہولت فراہم کی جا سکے۔

انہوں نے کہا کہ لندن چٹھی لکھتے ہی نواز شریف کی صحت کے بارے میں تازہ ترین صورتحال سامنے آنا شروع ہو گئی، نواز شریف نہ کسی ہسپتال گئے ہیں نہ گھر پر علاج ہو رہا ہے تو پھر کونسی میڈیکل رپورٹس بھیجی جا رہی ہیں، جونہی لندن چٹھی لکھی پریس کانفرنسوں کی بھرمار ہو گئی۔ انہوں نے کہا کہ بچوں کے حقوق کے حوالہ سے کی جانے والی قانون سازی اہم ثابت ہو گی، قوم کے معماروں کو نقصان پہنچانے والوں کو نشان عبرت بنایا جائے گا۔