Get Alerts

پاکستان میں فی تولہ سونا 1500 روپے سستا

پاکستان میں فی تولہ سونا 1500 روپے سستا

کراچی: عالمی منڈی کے ساتھ ساتھ پاکستان میں بھی سونے کی قیمتوں میں واضح کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جس سے زیورات کی خریداری کے خواہشمند افراد کو وقتی ریلیف ملا ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق، ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 1,500 روپے کمی کے بعد 3 لاکھ 58 ہزار روپے ہو گئی ہے۔ اسی طرح، 10 گرام سونا 1,286 روپے سستا ہو کر 3 لاکھ 6 ہزار 927 روپے کا ہو چکا ہے۔

دوسری جانب، چاندی کی قیمت میں معمولی اضافہ دیکھا گیا ہے، اور فی تولہ چاندی 18 روپے اضافے کے بعد 3,971 روپے پر پہنچ گئی ہے۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی دیکھی گئی، جہاں فی اونس سونا 15 ڈالر سستا ہو کر 3,353 ڈالر کا ہو گیا ہے۔

ٹیگز: