کیپ ٹاؤن ٹیسٹ : پاکستان کا جنوبی افریقہ کو جیت کیلئے 41 رنز کا آسان ہدف

کیپ ٹاؤن ٹیسٹ : پاکستان کا جنوبی افریقہ کو جیت کیلئے 41 رنز کا آسان ہدف
کیپشن: Photo: Associated Press

کیپ ٹاؤن : پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان کھیلے جا رہے دوسرے ٹیسٹ میچ میں پاکستان نے افریقہ کو جیت کیلئے 41 رنز کا ہدف دیدیا۔ پاکستان کی اننگز 294 رنز پر ڈھیر ہو گئی ۔

تفصیلات کے مطابق جنوبی افریقہ نے تیسرے دن کا کھیل 6 وکٹوں کے نقصان پر 382 رنز سے شروع کیا تو پاکستانی باؤلرز نے انہیں 431 رنز پر پویلین بھیج دیا تاہم افریقہ کو پاکستان پر 254 رنز کی برتری حاصل ہو گئی تھی۔ ڈی کوک 59 ، فلینڈر16 ربادا 11 رنز بنا کر محمد عامر کا نشانہ بنے جبکہ ڈیل اسٹین 13 رنز بنا کر شاہین شاہ آفریدی کو وکٹ دے بیٹھے ۔اولیور 10 رنز کیساتھ ناٹ آؤٹ رہے ۔

پاکستان کی جانب سے محمد عامر اور شاہین شاہ آفریدی نے 4،4 جبکہ محمد عباس اور شان مسعود نے ایک ، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

  پٌاکستان کی دوسری اننگز : 

254 رنز کی برتری اور جنوبی افریقہ کو اچھا ٹارگٹ دینے آئی قومی ٹیم صرف 294 رنز پر ڈھیر ہو گئی اور افریقہ کو جیت کیلئے صرف 41 رنز کا ہدف دیا۔

پاکستان کی جانب سے اننگز کا آغاز امام الحق اور شان مسعود کیا تو امام الحق 6 رنز پر آؤٹ ہو گئے۔ اظہر علی بھی 6 ، شان مسعود 61 ، اسد شفیق 88 ،فخر زمان 7 ، سرفراز احمد 6 ،محمد عامر صفر ،یاسر شاہ 5 ، بابر اعظم72 اور شاہین شاہ آفریدی 14 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے ۔ محمد عباس 10 رنز پر ناٹ آؤٹ رہے ۔

جنوبی افریقہ کی جانب سے ڈیل اسٹین اور رباد نے 4، 4 جبکہ فلینڈر اور اولیور نے ایک ، ایک کھلاڑئی کو آؤٹ کیا ۔