حکومت اور کےالیکٹرک کے درمیان   معاہدہ ،کراچی کو  سستی بجلی فراہمی کا امکان پیدا ہوگیا

 حکومت اور کےالیکٹرک کے درمیان   معاہدہ ،کراچی کو  سستی بجلی فراہمی کا امکان پیدا ہوگیا

کراچی :حکومت اور کےالیکٹرک کے درمیان   معاہدہ  ہوا ہے اس سے کراچی کو  سستی بجلی فراہمی کا امکان پیدا ہوگیا۔
 حکومت اور کے ا لیکٹرک کے درمیان ہونےو الے معاہدے سے کراچی کو سستی بجلی فراہمی کا امکان  ہے۔
نگراں وزیر توانائی محمد علی اور نگراں وزیر خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر کی موجودگی میں معاہدوں پر دستخط ہوئے، کے الیکٹرک کی نمائندگی سی ای او مونس علوی اور سی ایف او محمد عامر غازانی نے کی۔

پاور ڈویژن کے اعلامیے کے مطابق معاہدوں میں حکومت اور کےالیکٹرک کے درمیان چند دیرینہ تنازعات کا حل شامل ہے، کراچی کو نیشنل گرڈ سے انٹر کنکشن کی صلاحیت تک بجلی کی فراہمی میں سہولت ہوگی۔اعلامیے کے مطابق ٹیرف ڈیفرینشل سبسڈی ایگریمنٹ اور پاور پرچیز ایجنسی ایگریمنٹ پر دستخط کیے گئے، نیشنل گرڈ سے توانائی کی مستحکم فراہمی کراچی کو سستی بجلی تک رسائی میں سہولت فراہم کرے گی۔

معاہدے کے تحت کے الیکٹرک اور دیگر حکومتی اداروں کے درمیان مختلف واجبات کی ادائیگیوں میں آسانی پیدا ہوگی۔اس موقع پر نگراں وزیر توانائی محمد علی نے کہا کہ آج کراچی کے شہریوں کو مبارک باد پیش کرتا ہوں، آج ایک انتہائی اہم معاملہ اپنے منطقی انجام پر پہنچا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ کے الیکٹرک کو حکومت نے ہمیشہ ایک پارٹنر کے طور پر پیش کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت اور کے الیکٹرک کے درمیان یہ معاہدہ 10 سالہ کے لیے ہوگا، معاہدے کے تحت کراچی شہر کو نیشنل گرڈ سے 1 ہزار میگاواٹ بجلی فراہم کی جائے گی۔

مصنف کے بارے میں