’اجلاس میں نہ آنے کی وجہ بتائی تو ہماری پارٹی کی گالی بریگیڈ گالیوں کا پہاڑ کھڑا کر دے گی‘

’اجلاس میں نہ آنے کی وجہ بتائی تو ہماری پارٹی کی گالی بریگیڈ گالیوں کا پہاڑ کھڑا کر دے گی‘
سورس: فوٹو: بشکریہ ٹوئٹر

کراچی: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماءاور رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے کہا ہے کہ پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں نہ آنے کی وجہ بتائی تو ہماری پارٹی کی گالی بریگیڈ بنا سوچے گالیوں کا پہاڑ کھڑا کر دے گی۔ 
تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں لکھا ’لوگ پوچھ رہے ہیں اجلاس میں کیوں نہیں آئے؟ وجہ بتاﺅں گا تو ہماری پارٹی کی گالی بریگیڈ بنا سوچے گالیوں کا پہاڑ کھڑا کر دے گی، ووٹ خان صاحب کا تھا اور ان ہی کا رہے گا، میرے آنے یا نہ آنے سے پارٹی اجلاس میں فرق نہیں پڑتا، اسمبلی میں نظر آ جاﺅں گا، ہر وقت صفائی دینے والا جھاڑو بن جاتا ہے۔‘ 

e8dd3be0d62dc4575e7b0f7226166153


واضح رہے کہ آج وزیراعظم پاکستان عمران خان کی زیر صدارت حکومتی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا جس میں 175 اراکین اسمبل شریک ہوئے تاہم پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماءاور رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر عامر لیاقت شریک نہیں تھے۔ 
ذرائع کے مطابق ان کے علاوہ مونس الٰہی، عامر لیاقت اور غلام بی بی بھروانہ نے بھی شرکت نہ کی جبکہ اجلاس کے دوران وزیر دفاع پرویز خٹک نے اراکین اسمبلی کو رولز پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ رولز کے مطابق مخالفت کرنے والے ارکان ڈی سیٹ ہو سکتے ہیں۔
یاد رہے کہ سینیٹ انتخابات میں اسلام آباد کی نشست پر حکومتی امیدوار حفیظ شیخ کی ناکامی اور پی ڈی ایم کے مشترکہ امیدوار یوسف رضا گیلانی کی جیت کے بعد وزیراعظم عمران خان نے قوم سے خطاب کے دوران قومی اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ لینے کا اعلان کیا تھا۔ 
صدر مملکت عارف علوی نے اس مقصد کیلئے ہفتے کے روز سوا بارہ بجے قومی اسمبلی کا اجلاس طلب کر رکھا ہے جس کیلئے حکومتی جماعت نے تمام تر حکمت عملی بھی مکمل کر لی ہے تاہم پی ڈی ایم نے مشترکہ طور پر اجلاس کے بائیکاٹ کا فیصلہ کیا جس کا باقاعدہ اعلان پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے ایک پریس کانفرنس کے ذریعے کیا۔