قومی اسمبلی کے ہفتے کے بلائے گئے اجلاس کا ایجنڈا جاری

قومی اسمبلی کے ہفتے کے بلائے گئے اجلاس کا ایجنڈا جاری
سورس: فوٹو: بشکریہ ٹوئٹر

اسلام آباد: قومی اسمبلی کے ہفتہ کے روز ہونے والے اجلاس کا ایجنڈا جاری کر دیا گیا ہے جس کے مطابق اجلاس میں وزیراعظم  پاکستان عمران خان پر اعتماد کے ووٹ کی قرارداد پیش کی جائےگی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم پر اعتماد کے ووٹ کی قرارداد وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی پیش کریں گے جبکہ قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ ایوان آرٹیکل 7/91 کےتحت وزیراعظم پراعتماد کا اظہارکرتا ہے۔

واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے سینیٹ الیکشن میں اسلام آباد کی نشست پر شکست کے بعد قومی اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ لینے کا فیصلہ کیا ہے جس کیلئے قومی اسمبلی کا اجلاس ہفتے کو سوا 12 بجے طلب کیا گیا ہے۔