غزہ : جنوبی غزہ میں اسرائیلی فوج کی گولہ باری کے نتیجے میں تباہی اور خوف کی فضا برقرار ہے۔ اسرائیلی فوج نے مزید تین فلسطینیوں کو شہید کر دیا، اور ان پر "یلو لائن" عبور کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔ مشرقی غزہ سٹی میں اسرائیلی حملوں سے کھیتوں اور مکانات کو شدید نقصان پہنچا ہے۔
اسرائیل کی جانب سے مزید امدادی سامان کو غزہ پٹی میں داخلے کی اجازت دی گئی ہے، تاہم صورت حال بدستور تشویش ناک ہے۔ جنگ بندی کے بعد اسرائیل نے پانچ فلسطینی قیدیوں کو رہا کر دیا، جن کی گھر واپسی پر جذباتی مناظر دیکھنے کو ملے۔ لاکھوں فلسطینی اپنے کھنڈر بنے گھروں میں واپس آ رہے ہیں اور حالات بدترین ہیں۔
اس دوران، حماس کی جانب سے مزید اسرائیلی یرغمالیوں کی لاشوں کی تلاش جاری ہے، جو حالیہ حملوں کے دوران اسرائیلی فوج کے ہاتھوں پکڑے گئے تھے۔