بھارت آئی سی سی انڈر 19 ورلڈ کپ کے فائنل میں پہنچ گیا

بھارت آئی سی سی انڈر 19 ورلڈ کپ کے فائنل میں پہنچ گیا

بینونی:بھارت آئی سی سی انڈر 19 ورلڈ کپ کے فائنل میں پہنچ گیا۔ آئی سی سی انڈر 19 ورلڈ کپ کے پہلے سیمی فائنل میں بھارت نے جنوبی افریقہ کو 2 وکٹوں سے شکست دے دی۔

و ولومور پارک بینونی میں ٹورنامنٹ کے پہلے سیمی فائنل میں بھارت نے جنوبی افریقا کہ 245 رنز کا ہدف 49 ویں اوور میں 8 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔بھارت کی طرف سے سچن داس نے 96 اور کپتان اودے شرن نے 81 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر ٹیم کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا۔ جنوبی ا فریقا کے کیونا مپاخا اور ٹرسٹن لس نے 3، 3 وکٹیں حاصل کیں۔

قبل ازیں بھارت نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا۔ جنوبی افریقہ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 50 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر244 رنز بنائے۔جنوبی افریقہ کی طرف سے لوہان ڈری پریٹوریس 76 اور رچرڈ سیلٹسوین 64 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ بھارت کی طرف سے راج لمبانی نے 3، مشیر خان نے 2، نمن تیواری اور سامی پانڈے نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔
ٹورنامنٹ کا دوسرا سیمی فائنل 8 فروری کو پاکستان اور آسٹریلیا کی انڈر 19 ٹیموں کے مابین اسی مقام پر کھیلا جائے گا۔پاکستانی ٹیم کو سعد بیگ لیڈ کریں گے جبکہ آسٹریلوی ٹیم لچلن ایٹکن کی قیادت میں میدان میں اترے گی۔دونوں ٹیموں نے ٹورنامنٹ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور اب تک ناقابل شکست ہیں، فائنل گیارہ فروری کو بینونی میں کھیلا جائے گا۔

مصنف کے بارے میں