سعودی عرب نے 17 ممالک کی ائیرلائنز پر عائد پابندیاں ختم کر دیں

سعودی عرب نے 17 ممالک کی ائیرلائنز پر عائد پابندیاں ختم کر دیں

ریاض: سعودی عرب نے کورونا وائرس کے کیسز میں نمایاں کمی کے بعد مختلف ممالک کی ائیرلائنز پر عائد پابندیاں ختم کر دی ہیں جبکہ مسافروں کیلئے پی سی آر ٹیسٹ اور قرنطینہ کی شرط بھی ختم کر دی گئی ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق سعودی ایوی ایشن حکام کی جانب سے نئی سفری پالیسی سے متعلق جاری کئے گئے اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ سعودی عرب نے مختلف ممالک کی ائیرلائنز کی مملکت آمد پر عائد پابندیاں ختم کر دی ہیں۔ 
نئی سفری پالیسی کے مطابق جنوبی افریقہ، افغانستان، زمبابوے، نمیبیا، ملاوی، موزمبیق، نائجیریا، انگولا اورمڈغاسکر سمیت 17 ممالک کی ائیرلائنز اب سعودی عرب کی سرزمین پر اتر سکیں گی۔ 
سعودی حکومت نے مسافروں کی آمد سے قبل پی سی آر ٹیسٹ اور ریپڈ اینٹی جن ٹیسٹ برائے کورونا کی شرط کرنے کیساتھ ساتھ ادارہ جاتی اور گھر پر لازمی قرنطینہ پابندی کا بھی خاتمہ کردیا گیا ہے۔ 
اعلامیہ میں مزید بتایا گیا ہے کہ وزٹ ویزا کے حامل مسافروں کیلئے عالمگیر موذی وباءکورونا وائرس کی انفیکشن ٹریٹمنٹ کیلئے انشورنس کور کی موجودگی بدستور برقرار رہے گی۔
نئی پالیسی کے مطابق ادارہ جاتی قرنطینہ کیلئے مسافروں سے وصول کردہ فیس کی واپسی ایئر لائنز پر لازم ہو گی جبکہ احکامات کی خلاف ورزی پر متعلقہ ائیرلائنز کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

مصنف کے بارے میں