ایسا اسلامی ملک جو ٹویٹر استعمال کرنیوالا 5 واں اہم ملک بن گیا

جکارتہ: مایہ ناز سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹوئٹر کو انڈونیشیا میں بڑی کامیابیاں ملنے لگیں۔ انڈونیشیا میں ٹوئیٹر صارفین کی تعداد میں نمایاں اضافہ ہورہا ہے۔

انڈونیشیا سمیت مقامی خطے میں ٹویٹر کے صدر ڈوی آرڈیان سیاہ نے بتایا ہے کہ انڈونیشیا کا شمار اس وقت ٹویٹر استعمال کرنے والے 5 ویں اہم ملک کے طور پر ہوتا ہے جہاں 77 فیصد اکاونٹس اس وقت فعال ہیں۔
اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ سال ملک میں 24.3 ملین صارفین اس سہولت سے فائدہ اٹھا رہے تھے۔ اس وقت ٹویٹر کے استعمال میں امریکہ پہلے اور بھارت دوسرے نمبر پر ہے۔