منشیات،کرپشن کے پیسے سے کئی لوگ الیکشن بھی جیتے :وزیراعظم عمران خان

منشیات،کرپشن کے پیسے سے کئی لوگ الیکشن بھی جیتے :وزیراعظم عمران خان

راولپنڈی: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ جب افغانستان میں جہاد ہو رہا تھا تو پہلی بار منشیات بارے سنا، اللہ کے احکامات پر عمل کرتے ہیں تو ہمیں فائدہ ہوگا.

معاشرے کا ناجائز طریقے سے دولت کمانے والوں کو قبول کرنا قابل افسوس ہے ، ماضی میں کسی نے بھی منشیا ت ختم کرنے کے بارے میں کوشش نہیں کی جبکہ ہمیں نوجوان نسل کو منشیات لی لعنت سے بچانا ہے .

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں اے این ایف ہیڈکوارٹر میں یادگار شہد کی افتتاح تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ منشیات سے پیسے بنانے والوں کو پہلے برا نہیں سمجھا جاتاتھا.

منشیات سے پیسہ بنانے والا معاشرے میں قابل قبول ہوتا تھا ، کرپشن ، منشیات سے پیسہ بنانے کا نقصان معاشرے کو پہنچا ، پاکستان میں ستر لاکھ افراد منشیات کے عادی بن چکے ہیں جبکہ منشیات کرپشن کے سے کئی لوگ الیکشن بھی جیتے تھے ۔ 

وزیراعظم کا مزید کہنا تھاکہ گھ رمیں ایک بھی منشیات کا عادی ہو وہ گھر تباہ کردیتا ہے ، افسوسناک ہے کہ ڈرگ آئس تعلیمی اداروں میں پھیل رہی ہے ، منشیات یونیورسٹیز   میں بھی پھیل چکی ہے جبکہ صرف پولیس سے جرائم کی جدوجہد نہیں کی جاسکتی ہے۔