احتساب پر سمجھوتہ نہیں کروں گا چاہیے حکومت بھی چلی جائے، وزیراعظم

احتساب پر سمجھوتہ نہیں کروں گا چاہیے حکومت بھی چلی جائے، وزیراعظم
کیپشن: احتساب پر سمجھوتہ نہیں کروں گا چاہیے حکومت بھی چلی جائے، وزیراعظم
سورس: فائل فوٹو

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اپوزیشن والے مجھے جانتے نہیں ہیں کہ چاہے میری حکومت چلی جائے لیکن احتساب پر سمجھوتا نہیں کروں گا۔ حکومتی و پارٹی رہنماوں, ترجمانوں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا وزیراعظم عمران خان نے کہا اپوزیشن اپنی کرپشن بچانے کے لئے اب عوام کی زندگیاں خطرے میں ڈال رہے ہیں۔ ان کا پورا خاندان باہر بیٹھا ہوا ہے اور یہاں عوام کو اپنے لیے استعمال کر رہے ہیں۔ اپوزیشن والے مینار پاکستان پر 10 جلسے کر لے لیکن حکومت کو کوئی فرق نہیں پڑے گا۔ 

وزیراعظم نے کہا کہ ہمیں عوام کی فکر ہے اور جلسے کو سروس فراہم کرنے والوں کے خلاف مقدمات قائم کریں گے کیونکہ ہم جلسہ نہیں روکیں گے اور ان کی خواہش ہے کہ حکومت جلسہ روکے کیونکہ اپوزیشن تصادم چاہتی ہے۔ حکومت کسی صورت میں بھی تصادم کا موقع فراہم نہیں کرے گی۔ 

اس موقع پر لاہور میں سرکاری زمینوں پر قبضے کے خلاف آپریشن پر بھی تفصیلی گفتگو کی گئی، وزیراعظم نے کہا کہ اب سرکاری زمینوں پر قبضے کرنے والوں سے کوئی رعائت نہیں برتی جائے گی۔ قبضہ مافیا کے خلاف حکومت ایکشن ملک بھر میں تیز کریں گے جبکہ ہر جگہ قبضہ مافیا کے پیچھے سیاسی لوگوں کا ہاتھ ہے اور ان کو خوف ہے کہ حکومت چلتی رہی تو ان کے کارنامے بھی سامنے آتے رہیں گے۔ 

انہوں نے کہا اس وقت اپوزیشن کے سارے رہنما مل کر زور لگا رہے ہیں کہ حکومت چلی جائے اور ان کی چوری بچ جائے۔ کسی سیاسی یا قبضہ مافیا کو این آر او نہیں ملے گا۔ اجلاس کے دوران وبا کی صورت حال پر بریفنگ دی گئی اور موجودہ سیاسی صورت حال پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کی فٹ بال کک اور ان کے جوڈو کراٹے کے مظاہرے کا ذکر کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ گزشتہ دنوں میں نے دیکھا کہ فردوس عاشق اعوان پنجاب میں جا کر بہت ہی زیادہ متحرک ہو گئی ہیں اور اب تحریک انصاف کے لوگوں کو بھی اسی جنون کی ضرورت ہے۔