ڈالر 40 پیسے مہنگا اور سونے کی فی تولہ قیمت میں 400 روپے کمی

ڈالر 40 پیسے مہنگا اور سونے کی فی تولہ قیمت میں 400 روپے کمی
کیپشن: ڈالر 40 پیسے مہنگا اور سونے کی فی تولہ قیمت میں 400 روپے کمی
سورس: فائل فوٹو

کراچی: ملکی تبادلہ مارکیٹوں میں روپےکے مقابلے میں ڈالرکی قدر میں اضافےکا سلسلہ  آج بھی جاری رہا جبکہ ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 400 روپے کم ہوئی ہے۔

آج انٹربینک میں ڈالر 40 پیسے مہنگا ہوا اور ایک امریکی ڈالرکی قیمت 167 روپے 63 پیسے ہوگئی ہے۔ اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالرکی قدر میں 1روپےکا اضافہ ہوا اور ایک ڈالر 169 روپے 10 پیسے کا ہوگیا۔

دوسری جانب ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت  400 روپے کم ہوئی ہے۔ سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں سونےکی فی تولہ قدر 1 لاکھ 12 ہزار روپے ہے۔ 10 گرام سونے کی قیمت 343 روپے کم ہو کر 96 ہزار 22 روپے ہو گئی ہے۔

عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونےکی قدر 12 ڈالرکم ہو کر 1812 ڈالر فی اونس ہے۔