نواز شریف کی جی ٹی روڈ ریلی کے باعث ڈاکٹر ، پیرا میڈیکل سٹاف سمیت متعدد سرکاری محکموں کی چھٹیاں منسوخ   

نواز شریف کی جی ٹی روڈ ریلی کے باعث ڈاکٹر ، پیرا میڈیکل سٹاف سمیت متعدد سرکاری محکموں کی چھٹیاں منسوخ   

اسلام آباد: سابق وزیراعظم نواز شریف کا جی ٹی روڈ پر متوقع سفر  کے باعث  سکیورٹی کی صورت حال کو بہتر سے  بہتر بنایا جا رہاہے۔سکیورٹی کی صورتحال کو بہتر بنانے کے لیے جی ٹی روڈ ک سے ملحقہ ہسپتالوں اورتھانوں سمیت متعدد سرکاری اداروں کے ملازمین کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم کی سکیورٹی کے حوالے سے  آئی جی پنجاب عارف نواز نے صوبے کے آر پی اوز اور ڈی پی اوز کو سکیورٹی اور ٹریفک پلان کی تیاری کی ہدایت کردی۔

 محکمہ صحت پنجاب نے جی ٹی روڈ سے ملحقہ تمام اسپتالوں کو ہائی الرٹ کردیا، ہر ضلع کو تین تین میڈیکل کیمپس کے انعقاد کا حکم بھی دیدیا۔

آئی جی  پنجاب عارف نواز ویڈیو لنک کانفرنس میں جرائم پیشہ عناصرکیخلاف آپریشنزکو تیز کرنے پر بھی زوردیاہے۔

دوسری جانب محکمہ صحت پنجاب نے جی ٹی روڈ سے ملحقہ تمام سرکاری اسپتالوں کو الرٹ جاری کردیا ہے۔بدھ کے روز ان ہسپتالوں میں ڈاکٹرز، سٹاف نرسز اور پیرا میڈیکل سٹاف کی چھٹیاں بھی منسوخ کردی گئیں ۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں