رواں برس عمرہ کرنے والوں میں پاکستانی سب سے آگے ، سعودی وزارت حج و عمرہ

رواں برس عمرہ کرنے والوں میں پاکستانی سب سے آگے ، سعودی وزارت حج و عمرہ
کیپشن: فوٹو سوشل میڈیا ۔۔ مکہ مکرمہ ۔۔۔ 2لاکھ 24ہزار سے زائدمکہ مکرمہ اور 94ہزار سے زائد مدینہ منورہ میں قیام پذیر ہیں

جدہ : سعودی وزارت حج و عمرہ کی طرف سے جاری کیے جانے والے سرکولر کے مطابق رواں برس نئے عمرہ سیزن کے لیے تقریباََ اب تک 17 لاکھ ویز ے جاری کیے جا چکے ہیں ۔جن میں سب سے زیادہ پاکستانیوں کو عمرہ کے ویزے جاری کیے گئے ۔
وزارت ِ حج و عمرہ نے اپنے سوشل میڈیا اکا ونٹ پر بھی معلومات شیئر کی ہیں جن کے مطابق جاری کیے جانے والے 17 لاکھ عمرہ ویزوں میں سے دنیا بھر سے تقریباََ 13لاکھ سے زائد عمرہ زائرین مملکت تشریف لا چکے ہیں ۔ جبکہ حالیہ دنوں میں 3لاکھ سے زائد عمرہ زائرین مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں قیام پذیر ہیں ۔
جن میں سے 2لاکھ 24ہزار سے زائدمکہ مکرمہ اور 94ہزار سے زائد مدینہ منورہ میں قیام پذیر ہیں ، جبکہ 10 لاکھ 29ہزار 951 زائرین عمرہ کی ادائیکی کر کے سعودی عرب سے اپنے اپنے ممالک واپس لوٹ چکے ہیں ۔
سعودی وزارت حج و عمر ہ کے مطابق اس سال اب تک سب سے زیادہ عمرہ ویزے پاکستانیوں کو جاری کیے ، دوسرے نمبر پر اہم اسلامی ملک انڈو نیشیا کے شہری رہے جبکہ تیسرے نمبر بھارتی شہریوں کو ویزے جاری کیے گئے ۔