دہلی سے بنگلورو جانیوالی فلائٹ میں خاتون نے بچے کو جنم دیدیا

دہلی سے بنگلورو جانیوالی فلائٹ میں خاتون نے بچے کو جنم دیدیا

 بنگلورو:بھارتی شہر نئی دہلی سے بنگلورو جانیوالی انڈیگو کی فلائٹ میں ایک خاتون نے بچے کو جنم دے دیا۔

انڈیگو کی جانب سے اس بارے آفیشل تصدیق کرتے ہوئے کہا گیا کہ ہم اس کی تصدیق کرتے ہیں کہ دہلی سے بنگلورو کی فلائٹ نمبر 6E122  میں ایک بچے کے حمل کی مدت مکمل ہونے سے پہلے  جنم ہوا۔

ce3f3af7687497164435f0d4bb0c53f9


بھارتی میڈیا کے مطابق دراصل بدھ کی شام دہلی سے بنگلورو جا رہی انڈیگو طیارے میں سوار ایک خاتون نے بچے کو جنم دیا۔ انڈیگو نے بیان جاری کیا کہ ماں اور بچہ دونوں صحت یاب ہیں۔


یہ پرواز شام 7.30 بجے بنگلور ایئرپورٹ پر اتری۔ جب بنگلور ایئرپورٹ پر پرواز لینڈنہوئی تو خاتون اور بچے کا زبردست خیرمقدم کیا گیا جبکہ ماں اور بچہ دونوں صحت یاب ہیں۔


سفر کرنے کیلئے سب سے آسان ذریعہ ہوائی راستہ ہے۔ اس سے آپ کافی آسانی اور جلد ہی اپنی منزل پر پہنچ جاتے ہیں۔ حالانکہ یہ طریقہ کافی مہنگا بھی ہے۔ دیگر ذرائع کے مقابلے میں فلائٹ کے ٹکٹ کافی مہنگے ہوتے ہیں۔ لیکن بدھ کے روز دہلی سے بنگلور جانے والے انڈیگو کے طیارے میں پیدا ہونے والے بچے کو اپنی پوری زندگی کے لئے مفت ہوائی جہاز کے ٹکٹ ملے ہیں۔ یہ بچہ پوری زندگی مفت فلائٹس کا لطف اٹھائے گا۔