جھوٹی خبر پر ٹی وی چینل کو جرمانہ

جھوٹی خبر پر ٹی وی چینل کو جرمانہ

ممبئی : بھارتی نیوز براڈ کاسٹنگ سٹینڈرڈ ایسوسی ایشن نے ٹی وی چینل آج تک کو سوشانت سنگھ کے حوالے سے غلط خبر پھیلانےپر ایک لاکھ روپے کا جرمانہ کر دیا۔


تفصیلات کے مطابق بھارتی میڈیا اپنی جھوٹی خبروں کی وجہ سے پوری دنیا میں بدنام ہے اور گزشتہ کئی ماہ میں بھارتی ٹی و ی چینلز کی چاندی ہو گئی جب بھارتی اداکار شوسانت سنگھ کی موت کے بعد بھارتی ٹی وی چینلز نے جھوٹی خبروں کی ایک قطار لگا دی مگر اب بھارتی ٹی وی چینلز کو ریگولیٹ کرنے والے ادارے نیوز براڈکاسٹنگ سٹینڈرڈ ایسوسی ایشن نے بھارتی ٹی وی چینل آج تک کو سوشانت سنگھ کی موت کی وجہ کے حوالے سے سازشی اور جھوٹی خبریں نشر کرنے پر ایک لاکھ روپے کا جرمانہ کیا ہے۔


بھارتی ادارے نے ٹی وی چینل کو یہ بھی ہدایت کی ہے کہ وہ اپنی جھوٹی خبر نشر کرنے پر آن ایئر معافی مانگیں۔ٹی وی چینل کو کہا گیا کہ اس نے دنیا سے چلے جانے والے انسان کے حوالے سے ایسی خبریں نشر کیں جو درست نہیں کیں۔ ٹی وی چینل کی طرف سے ٹویٹ کر کے سوشانت سنگھ سے سوال مانگے گئے جبکہ وہ دنیا میں ہی موجود نہیں تھے۔ 


ٹی وی چینل کی طرف سے اداکار کی ذاتی زندگی میں دخل دینے اور مرنے کے بعد اس کی عزت اچھالنے کی ایک کوشش کی تھی۔ یاد رہے کہ آج تک نیوز نے سوشانت سنگھ راجپوت کی آخری ٹویٹس کو جمع کر کے ایک پیکج بنایا تھا۔ اس پیکج پر تنقید کے بعد چینل نے وہ تمام ٹویٹ ڈیلیٹ کر دی تھیں۔