آصف زرداری نے حکومت اور عمران خان کے درمیان مذاکرات کیلئے کوششیں شروع کردیں ?

آصف زرداری نے حکومت اور عمران خان کے درمیان مذاکرات کیلئے کوششیں شروع کردیں ?
سورس: File

اسلام آباد :  سابق صدر اور پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال میں پیدا ہونے والے بحران کو حل کرنے کیلئے حکومت اور اپوزیشن (عمران خان) کے درمیان رابطوں اور ڈائیلاگ شروع کرنے کیلئے کردار ادا کریں گے۔ 

سینئر صحافی فاروق اقدس کی رپورٹ کے مطابق یہ تو نہیں معلوم ہو سکا کہ انہیں یہ کردار کس نے تفویض کیا ہے یا پھر وہ اپنے طور پر یہ کوشش کریں گے، تاہم امکانی طور پر وہ اس حوالے سے اپنی سرگرمیوں کا آغاز دو سے تین روز تک کرسکتے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ  آصف علی زرداری کے اسلام آباد میں قیام کے دورانیہ کا انحصار ان کی مصروفیات میں پیش رفت اور نتائج کی امیدوں پر ہوگا۔ یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ انہوں نے ماضی قریب میں پنجاب کی صورتحال میں بھی رابطوں اور ملاقاتوں کا سلسلہ شروع کیا ہوا تھا البتہ اس کی نوعیت مختلف تھی ۔اپنی مفاہمتی سرگرمیوں کے حوالے سے ہی انہیں مفاہمت کا بادشاہ بھی کہا جاتا ہے۔

مصنف کے بارے میں