تین رکنی بینچ کے فیصلے پر عمل کرنا ہے یا ڈٹ جانا ہے ؟ کابینہ آج فیصلہ کرے گی

تین رکنی بینچ کے فیصلے پر عمل کرنا ہے یا ڈٹ جانا ہے ؟ کابینہ آج فیصلہ کرے گی
سورس: File

لاہور : وفاقی کابینہ کا ہنگامی اجلاس آج چھٹی کے روز طلب کرلیا گیا ہے جس میں فیصلہ کیا جائے گا کہ کیا پنجاب میں 14 مئی کو انتخابات کے انعقاد کے لیے الیکشن کمیشن کو فنڈز جاری کیے جائیں یا سپریم کورٹ کے احکامات سے کھلم کھلا انحراف کیا جائے۔

وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ اجلاس لاہور میں وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ موجودہ مسائل پر ایک اہم  اجلاس  ہے، تاہم اس کا ایجنڈا ابھی تک جاری نہیں کیا گیا، لیکن اجلاس میں ’اہم فیصلے‘ کیے جا سکتے ہیں۔کابینہ کے بیشتر ارکان ویڈیو لنک کے ذریعے بحث میں حصہ لیں گے۔

خیال رہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے خود کو مسلم لیگ (ن) کے چیف جسٹس عمر عطا بندیال سے مستعفی ہونے کے مطالبے سے علیحدہ کر لیا ہے۔

تاہم ذرائع کے مطابق پارٹی آخری لمحات میں اپنے مؤقف پر نظرثانی کر سکتی ہے کہ کیا پنجاب انتخابات پر سپریم کورٹ کے حکم کو مسترد کرنے کے اپنے سینئر اتحادی پارٹنر کے فیصلے کی حمایت کرنی چاہیے یا نہیں۔

مصنف کے بارے میں